ایمنسٹی انٹرنیشنل کا ایران پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام

208

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی نیشنل نے کہا ہے کہ ایران میں گزشتہ برس ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کے دوران اندھا دھند گرفتاریاں کی گئیں اور زیر حراست افراد کو بری طرح زدوکوب کیا گیا۔ رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا کہ گزشتہ برس نومبر میں ایرانی سیکورٹی فورسز نے طاقت کا بے جا استعمال کیا اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کیں۔