وفاق نے ہمیشہ سندھ کو لاوارث چھوڑا،بلاول زرداری

166

اسلام آباد (این این آئی)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری اور عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہواجس میں ملکی سیاسی صورت حال اورترقی پسند سیاسی جماعتوں کے کردار پر بات چیت کی ۔دونوں رہنماؤں نے سیاسی جماعتوں میں اتحاد برقرار رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ اور حکمران جماعت کی جانب سے نیب کے ذریعے جانب دارانہ احتساب کو مسترد کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ بلاول نے کہا کہ کراچی تا گلگت بارشوں سے متاثرہ افراد کی امداد ضروری ہے، سنگین صورتحال پر وفاقی حکومت کا مثبت کردار سامنے آنا چاہیے۔
رہنماؤں نے کہا کہ ٹڈی دل ، کورونا وبایا طوفانی بارشیں، پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت نے سندھ کو لاوارث چھوڑا اور صوبے کے سنگین بحرانوں پر ہمیشہ سیاست چمکائی ہے۔