نواز شریف چند دن میں پھر شدید  بیمار ہو جائیں گے‘ ڈاکٹر شہباز گل

151

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ عدالت نے نواز شریف کو اگلی پیشی تک سر نڈر کرنے کا حکم دیا ہے۔منگل کو ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ابھی (ن) لیگ کی پوری قیادت عدالت سے باہر آ کر با جماعت جھوٹ بول کر عدالت کے اس حکم کی مختلف تاویلیں
دے گی اور اب چند دن میں آپ دیکھیں گے‘ نواز شریف ایک بار پھر شدید بیمار ہو جائیں گے‘ یہ جھوٹ کی بیماری ہے جو ضرورتاً ہوتی ہے۔