تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرکے عالم اسلام سے غداری کی اور فلسطینیوں کو دھوکا دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کا اسرائیل سے گٹھ جوڑ زیادہ عرصے نہیں چل سکے گا لیکن متحدہ عرب امارات کا یہ بدنما کام ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جنہوں نے صیہونی حکومت کو مشرق وسطیٰ میں داخل ہونے کی اجازت دی اور مظلوم فلسطینیوں کے دکھوں کو بھول گئے۔ ایران کے روحانی پیشوا نے مزید کہا
کہ متحدہ عرب امارات کا یہ اقدام ہمیشہ کیلیے رسوائی کا باعث بنے گا‘ مجھے امید ہے کہ وہ خواب غفلت سے جاگیں گے اور اپنے کیے ہوئے کام کی تلافی پر مجبور ہوں گے۔