نواز شریف عدالتی فورم کی شاپنگ کرتے ہیں، اعتزاز احسن

157

اسلام آباد(صباح نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنمااعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف جیسے لوگ مرضی کے انصاف کے لیے عدالتی فورم کی شاپنگ کرتے ہیں۔ نواز شریف مفرور ہیں ،عدالت نے نواز شریف کا لحاظ کرکے انہیں مفرور قرار نہیں دیا، نواز شریف ضمانت دے کر گئے لاہور ہائی کورٹ بھی راہ تکتی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ عدالت چاہے تو نواز شریف کی اپیل مسترد کر سکتی ہے اس صورت میں نواز شریف واپس اپیل کر سکتے ہیں ،ماضی میں بھی نواز شریف کو طیارہ اغوا کیس میں رعایت مل چکی ہے اس وقت سندھ ہائی کورٹ نے انہیں14 سال کی سزا بھی سنائی تھی ،سعودیہ
سے واپسی پر10سال بعد اپیل کرنے پر عدالت عظمیٰ نے انہیں بری بھی کیا ، اسی طرح حدیبیہ کیس حکومت کی زاید المعیاد اپیل کو ختم کر کے نواز شریف کے حق میں فیصلہ ہوا۔ لاہور ہائی کورٹ نے انہیں ضمانت دے کربڑا ریلیف دیا، عدالت کے دل میں کچھ نرمی آ جاتی ہے۔ ڈاکٹروں سے مرضی کے سرٹیفکیٹ لے لیں یہ نواز شریف میں صلاحیت ہے اگر نواز شریف صحت یاب ہونے کے باوجود بھی نہیں آتے تو شہباز شریف انہیں زبردستی لانے سے رہا۔مجرم کا ملک سے باہر چلے جانا کوئی عام بات نہیں ،یہ خصوصی رعایت ہے ۔