کراچی میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے متاثرہ افراد سے اظہار یکجہتی کے لئے پاکستان مسلم لیگ( ن) کے صدراور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کراچی جائیں گے۔
شہبازشریف ایک روزہ دورے پر بدھ 2ستمبر کو کراچی پہنچیں گے اور ممتاز سماجی کارکن فیصل ایدھی سے ملاقات کریں گے۔
کراچی میں شہباز شریف طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے اور پارٹی عہدیداروں اور کارکنان سے کراچی اور سندھ میں سیلاب کی صورتحال اور امدادی کاررائیوں پر بریفنگ لیں گے، اسکے بعد شہبازشریف ناظم آباد میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے دفتر جائیں گے اور وہاں کراچی کی ضلعی تنظیم کا اعلان کریں گے۔
اس سے پہلے شہباز شریف نے ایک بیان میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد اور بچاؤ کے لئے مل کر کام کرنے کو کہا ہے۔