اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری ہمشیرہ فریال تالپور سمیت اومنی گروپ کے غنی مجید پر میگا منی لانڈرنگ کیس پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے تاریخ مقرر کردی گئی۔
احتساب عدالت کے جج اعظم محمد خان نے میگا منی لانڈرنگ کی سماعت اور فرد جرم کی تاریخ 9ستمبر مقرر کی ہے۔
آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی آج ہونے والی سماعت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی تھی، جسے عدالت نے منظور کرلیا ہے۔
دسمبر2019، میں سابق صدر آصف علی زرداری کو طبی بنیادوں پر رہا کیا گیا تھا۔