سکھر (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کا محرم الحرام کی سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے سٹی سب ڈویژن کا دورہ، دورے کے دوران مرکزی امام بارگاہ کا دورہ کیا، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایس پی سکھر نے مرکزی امام بارگاہ کے دورے کے دوران سیکورٹی پلان اور ڈیپلائیمنٹ کے متعلق ڈی ایس پی سٹی اور متعلقہ ایس ایچ اوز سے تفصیلی بریفنگ لی، اور محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے مؤثر اور مربوط انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ڈیوٹی سے غفلت برتنے اور ٹرن آئوٹ بہتر نہ کرنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔