سکھر (نمائندہ جسارت) بارشوں کے باعث دریائے سندھ میں گڈو کے بعد سکھر بیراج پر بھی نچلے درجے کی سیلابی صورتحال شروع ہو گئی، پانی کچے کے دیہات میں داخل ہونے لگا،سکھر بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں 24 گھنٹے کے دوران 33ہزار کیوسک سے زائد کا اضافہ ہو ا ہے ،سکھربیراج پر پانی کی آمد دو لاکھ چودہ ہزار 340 اور اخراج دو لاکھ 8 ہزار 880 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، گڈو بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے، گڈو بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 35ہزار 255 اور اخراج 2لاکھ 28 ہزار 253 کیوسک ہوگیا، کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 35 ہزار 95 کیوسک اور اخراج 34 ہزار 292 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، محکمہ آبپاشی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں پانی کی سطح میں مزید اضافے کا امکان ہے۔