لاہور(نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے کراچی، سندھ اور لاہور سمیت ملک کے دیگر حصوں میں طوفانی بارشوں اورسیلاب سے کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ ہمیںاس مشکل صورتحال کا صبر و استقامت، بہادری اور بہترین انتظامی صلاحیتوں سے مقابلہ کرنا ہے ،مشکل کی گھڑی میں قوم کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پارٹی رہنما، منتخب نمائندے، عہدیداران اور کارکنان انتظامی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر متاثرہ عوام کی مدد کریں۔وفاقی حکومت عوام کے ریسکیو اور ریلیف میں صوبوں کی بھرپور معاونت یقینی بنائے ۔