ایران کو ہتھیاروں کے حصول کی اجازت ہرگز نہیں دینگے‘ امریکا

266

نیو یارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ میں امریکی مندوب کیلی کرافٹ نے کہا ہے کہ واشنگٹن حکومت ایران کو ہتھیاروں کے حصول کی اجازت نہیں دے گی۔ عرب ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایران ہتھیاروں کو دہشت گردی کے لیے استعمال کرتا ہے، لہٰذا اس کا ہتھیار حاصل کرنا دنیا کے لیے بدترین ثابت ہوگا۔ واشنگٹن سلامتی کونسل کی قرار داد 2231 کے مطابق آیندہ ماہ کی 20 تاریخ کو ’’اسنیپ بیک‘‘ کے نام سے پابندیوں کا میکانزم لاگو کرنے کے لیے کام کرے گا۔