کراچی: امیر جماعت اسلامی و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی کا رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید کے گھر پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی سخت مذمت اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب ایک منتخب نمائندے کا گھر دہشتگردوں سے محفوظ نہیں ہے تو پھر عام آدمی کو کیا تحفظ ہوگا۔
امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے ایم پی اے سید عبدالرشید سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور واقعے کی تفصیلات، اظہار ہمدردی اور خیریت دریافت کی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جب ایک منتخب نمائندے کا گھر دہشتگردوں سے محفوظ نہیں ہے تو پھر عام آدمی کو کیا تحفظ ہوگا۔
محمد حسین محنتی نے مزید کہا کہ سندھ اسمبلی میں جماعت اسلامی کے واحد ایم پی اے ہیں جو اپنے حلقے لیاری سمیت کراچی تاء کشمور عوامی مسائل پر آواز اٹھاتے رہتے ہیں، سید عبدالرشید بارش کی صورتحال کے پیش نظر ہر وقت اپنی ٹیم کے ہمراہ حلقے میں عوام کی خدمت میں مصروف ہوتے ہیں، اس طرح کے بزدلانہ حملوں سے جماعت اسلامی کی قیادت کو عوام کی خدمت سے نہیں روکا جا سکتا۔
محمد حسین محنتی نے سیکورٹی اداروں سے مطالبہ کیا کہ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکورٹی ادارے ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دیں۔