ڈاکٹر ماہا کے والد اور بہن کے اہم انکشافات

1968

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں میں خود کشی کرنے والی ڈاکٹر ماہا کے والد اور بہن اہم بیانات سامنے آگئے۔

خودکشی کی مرتکب ڈاکٹر ماہا کے والد آصف علی شاہ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ مجھے میری چھوٹی بیٹی نے ماہا کی خودکشی کے بعد معاملات سے آگاہ کیا، جنید کی بہن مہوش میری بیٹی ماہا کی دوست تھی اور اس نے ماہا کو جنید سے ملوایا تھا۔

آصف علی شاہ کا کہنا تھا کہ جنید میری بیٹی کو دھمکاتا تھا، اور جنید کی میری بیٹی کے ساتھ شادی کی خبریں بے بنیاد ہیں، جنید نے میری بیٹی کو زد و کوب بھی کیا اور یہ پورا ایک ریکٹ ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ میری بیٹی کو عرفان قریشی کے گھر میں نشہ دیا گیا، اور اس گروہ کا کام ہی یہ ہی ہے،یہ گروہ خاندانی لڑکیوں کو نشہ کا عادی بناتا ہے۔

دوسری جانب ڈاکٹر ماہا کی بہن نے اپنے میں انکشاف کیا کہ پہلے دوست جنید اور پھر بعد میں ڈاکٹر عرفان نامی شخص نے زیادتی کا نشانہ بنایا، ڈاکٹر عرفان کا اپنا ایک ذاتی کلینک ہے اور وہ ڈاکٹر ماہا کیساتھ ہی کام کرتا تھا جبکہ جنید نے ڈاکٹر ماہا کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر ماہا کے اہل خانہ نے ماہا کے دوست ڈاکٹروں پر زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل کراچی کے علاقے ڈیفنس کی رہائشی ڈاکٹر ماہا نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی تھی، پولیس نے شک کی بنیاد پر 2 افراد کو گرفتار کیا تھا۔