بھارت میں شدیدمعاشی بحران،عدالت عظمیٰ مودی سرکار پربرہم

287

نئی دہلی(صباح نیوز) بھارت کی عدالت عظمیٰ نے ملک میں بڑھتے ہوئے معاشی بحران میں شدت کا ذمے دار مرکزی حکومت کو قراردیتے ہوئے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ 2 رکنی بینچ نے ایک سماعت کے دوران کہا کہ مرکزی حکومت کے ذریعے کیے گئے طویل لاک ڈاؤن کے باعث ہی معاشی بحران شدت اختیار کر گیا ہے- عدالت نے کہا کہ مرکزی حکومت کو صرف کاروبار کے بارے میں ہی نہیں سوچنا چاہیے بلکہ عوام کے مفادات کو بھی مد نظر رکھنا چاہیے- عدالت نے سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی مرکزی حکومت اب تک آر بی آئی کے پیچھے ہی چھپتی رہی ہے اور اسے یہ جان لینا چاہئے کہ وہ ہمیشہ ریزرو بینک آف انڈیا کی آڑ میں نہیں چھپ سکتی- مرکزی حکومت کے پاس ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت کئی طاقتیں اور وسائل ہیں اور حکومت کو اپنی پوزیشن واضح کرنا چاہیے۔