کوئٹہ ‘ نیب کے غیر قانونی ہاﺅسنگ اسکیموں کے دفاتر پر چھاپے

186

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) قومی احتساب بیورو بلوچستان (نیب) نے کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں لینڈ مافیا کی جانب سے سرکاری زمین پر غیر قانونی ہاﺅسنگ اسکیمیں بنانے کے انکشاف پر ان کے دفاتر پر چھاپے مار کر تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نیب نے شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے میگا سٹی کچلاک اور جان ٹاﺅن کچلاک کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا تو انکشاف ہوا کہ مذکورہ بالا ہاﺅسنگ اسکیمیں سرکاری اراضی پر قبضہ کر کے بنائی گئی ہیں جس میں ہزاروں لوگوں کو غیر قانونی طور پر پلاٹ فروخت کر دیے گئے ہیں۔ اسکیموں کے مالکان نے
کوئٹہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کیو ڈی اے) سے این او سی کے حصول کے لےے قانونی طریقہ کار نہیں اپنایا۔ میگا سٹی کچلاک اور جان ٹاﺅن کچلاک کے متاثرین اپنے کلیم کے سلسلے میں نیب بلوچستان سے رجوع کر سکتے ہیں‘مزید تحقیقات جاری ہے۔