نوازشریف عدالت کے حکم پر لندن گئے، عظمیٰ بخاری

104

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نوازشریف عدالت کے حکم پر لندن گئے ہیں، ڈاکٹرز جب نوازشریف مکمل صحت مند قراردینگے وہ فوری واپس آجائیں گے، نواز شریف کو واپس لانے کے خواب دیکھنے والے اسحاق ڈار کو بھی واپس لانے کے چکر میں ذلیل ہو چکے ہیں،نوازشریف سے 7 ارب مانگنے والوں نے 50روپے کا ایمنٹی بانڈ لیا، نکمے، نالائق اور سفارشی نوازشریف کے نام پر سیاست کررہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل میں کہنا تھا کہ نوازشریف کی رپورٹس پر وفاق اور پنجاب کے وزرامیں جنگ چل رہی ہے۔انٹر پول نے عمران حکومت کی اسحا ق ڈار کے معاملے پر تاریخی بے عزتی کی۔انٹر پول نے اسحاق ڈار کی حوالگی کو سیاسی انتقام قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ بنی گالہ لوٹ مار ایسوسی ایشن کے پتلی تماشے قوم دو سالوں سے دیکھ رہی ہے۔عمران نیازی اور حواریوں کی سیاست نوازشریف سے شروع اور نوازشریف پر ختم ہوتی ہے۔پاکستان کو گرے لسٹ میں پہنچانے والے عمران خان ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ایف اے ٹی ایف کا کبھی کسی نے ذکر تک نہیں سنا تھا۔آج پاکستان پر ایف اے ٹی ایف کی تلوار موجودہ حکومت کی نالائقی کی وجہ سے لٹک رہی ہے۔