سرکاری زمین کے ریکارڈ میں تبدیلی کا الزام‘اسسٹنٹ کمشنر سکھر گرفتار

443

کراچی (نمائندہ جسارت)اینٹی کرپشن نے سرکاری زمین کے ریکارڈ میں تبدیلی اور دھوکا دہی کے الزام میں سکھر کے ایک اسسٹنٹ کمشنر کو گرفتار کرلیا جب کہ اینٹی کرپشن سکھر کی کارروائی کے تحت ریونیو افسران و ملازمین کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کرلی گئی۔اینٹی
کرپشن ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر اعجاز ہالیپوٹو اور تحصیل دار ممتاز کلور نے 40 کروڑ روپے مالیت کی سرکاری زمین کے ریکارڈ میں ردوبدل کے بعد اسے نور احمد نوناری اور غلام محمد نوناری کو الاٹ کردیا، جس کی اطلاع پر صوبائی محکمہ اینٹی کرپشن نے اسسٹنٹ کمشنر اعجاز ہالیپوٹو اور تحصیل دار ممتاز کلور اور غیر قانونی زمین حاصل کرنے والے نور احمد نوناری کو گرفتار کرلیا۔ملزمان نے خلاف الزام ہے کہ انہوں نے رشوت لے کر ریکارڈ میں ہیر پھیر کر کے سرکاری زمین سے فائدہ حاصل کیا۔