اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کے 7 سو سے زاید ملازمین کو مستقل کرنے کے کیس میں چیئرمین سی ڈی اے کو پالیسی معاملات میں خامیاں دور کر کے جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ کیا سی ڈی اے میں کوئی پڑھا لکھا آدمی نہیں ہے جو چھوٹے
چھوٹے معاملات کو دیکھے، ابھی سی ڈی اے بورڈ بھی مکمل نہیں ہے یہ کسی چیز کو منظورہی نہیں کر سکتے۔