کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہاہے کہ احمد فراز آمریت کے خلاف لڑنے والوں اور جمہور کی امنگوں کے ترجمان شاعر تھے۔ احمد فراز کی 12 ویں برسی پر جاری پیغام میں بلاول زرداری نے کہا کہ احمد فراز دستِ ستم پر بیعت نہ کرنے کا پرچار کرنے والے اور جمہوریت کے حامی تھے۔