ڈی ایچ اے اسلام آباد میں زمین ڈویلپمنٹس کے شاندار منصوبے

197

اسلام آباد(کامر س ڈیسک)پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام کے زیر انتظام زمین ڈویلپمنٹس کے منصوبے زمین ایس مال کی تعمیرات کا آغاز اسلام آباد میں کر دیا گیا ہے ۔ زمین ایس مال پاکستان میں زمین ڈویلپمنٹس کا پہلا کثیر المقاصدی تعمیراتی منصوبہ ہے ، اور یہ معروف تعمیراتی گروپس، زمین ڈویلپمنٹس، ایس گروپ اور ایم آئی ایچ گروپ متحدہ عرب امارات کی جانب سے پیش کیا جا رہا ہے ۔ ڈی ایچ اے اسلام آباد میں تعمیر ہونے والے اس منصوبے میں مال اور اپارٹمنٹس فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے ۔ زمین ایس مال کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈویلپمنٹس کے پراجیکٹ ڈائریکٹر فہد عارف خواجہ نے کہا کہ جیسے ہی حکومت کی جانب سے تعمیراتی شعبے کو کام کی اجازت دی گئی اس وقت سے ہی اس کی تعمیرات کے آغاز کا جائزہ لیا جا رہا تھا اور اب تمام تر ضروری انتظامات مکمل کرنے کے بعد ہم نے باقاعدہ تعمیرات کا آغاز کر دیا ہے ۔