کوئٹہ میں ملک کے پہلے جدیدموبائل پولیس اسٹیشن کا آغاز

170

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ میں ملک کے پہلے جدیدموبائل پولیس اسٹیشن کا آغاز کردیا گیا، بہت جلدا سمارٹ پولیس اسٹیشن بنائے جائیں گے۔ کوئٹہ میں صحافیوںکو بریفنگ دیتے ہوئے آئی جی پولیس محسن حسن بٹ کا کہنا تھا کہ بلوچستان پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جارہا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے وژن کے مطابق موبائل پولیس اسٹیشن کا آزمائشی بنیادوں پر آغاز کردیا ہے ، پہلے مرحلے میں 2 پولیس بسوں کو جدید ہارڈویئر اور سافٹ ویئرز کے ساتھ لیس کیا گیا ہے۔ پولیس موبائل اسٹیشن میں پولیس اسٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم اور ہیومن
ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن، ڈرائیونگ لائسنس ، کریکٹر سرٹیفکیٹ ، کریمنل ریکارڈ ، کرایہ داران کا اندارج ،کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم اور ایمپلائزرجسٹریشن ، تصدیقی نظام کی سہولیات دستیاب ہونگی ، آئی جی کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس میں خدمت خلق کے نئے دور کا آغاز ہوگیا، دیگر اضلاع میں بھی موبائل پولیس اسٹیشن کی سہولت شروع کی جائے گی ، عنقریب اسمارٹ پولیس اسٹیشن بنائے جائیں گے، ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں پولیس موبائل اسٹیشن میں ایف آئی آر درج نہیں کی جارہی ہیں۔