سکھر: رحمان بابا ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

640

سکھر میں لاکھا روڈ کے قریب رحمان بابا ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی۔

ریلوے حادثات اور ٹرینوں کا ٹریک سے اترنا معمول بن گیا ہے، سکھرمیں لاکھا روڈ کے قریب کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کے پاور پلانٹ کا ایکسل ٹوٹ گیا، ایکسل ٹوٹنے کے باعث بوگیوں کے ٹریک سے اترنے کا خدشہ تھا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگا کر ٹرین کو حادثے سے بچا لیا جبکہ ٹرین کا ایکسل ٹوٹنے کے باعث پاورپلانٹ بھی ناکارہ ہوگیا تاہم پاور پلانٹ کو الگ کرکے  ٹرین کو کراچی روانہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب ایک اور ٹرین واقعہ راولپنڈٰی ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا، مال برادرٹرین فیصل آباد سے وزیرآباد جارہی تھی کہ اچانک ٹرین کی 4 بوگیاں ٹریک سے اترگئیں۔

اسٹیشن ماسٹر کے مطابق ریلوے کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ٹریک بحالی کا کام جاری ہے۔