لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ میں گرمیوں کی تعطیلات کے باعث نیب مقدمات کی سماعت کرنے والے بینچ کی عدم دستیابی اور ہائیکورٹ کی جانب سے نیا بینچ تشکیل نہ دیے جانے کے باعث پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر کی جانب سے دائر کردہ درخواست ضمانت پر سماعت نہ ہوسکی جس کے باعث شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں توسیع برقرار رہے گی۔