ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی مارچ 2021ء میں ڈھاکا میں شیڈول

231

لاہور (جسارت نیوز) کورونا وائرس کی وباء میں کمی کے پیش نظر ہاکی کے انٹرنیشنل مقابلوں کا انعقاد شروع کردیا گیا ہے اور ایشین ہاکی فیڈریشن نے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن(ایف آئی ایچ) سے منظوری کے بعد ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کرانے کا اعلان کردیا جو 11 مارچ 2021ء سے ڈھاکا میں شیڈول ہے۔ ایشین ہاکی فیڈریشن کے مطابق 8 روزہ ایونٹ میں میزبان ٹیم بنگلا دیش کے علاوہ پاکستان،بھارت اور جاپان کے علاوہ دیگر ایشیائی ممالک کی ٹیمیں بھی شرکت کریں گی۔2011ء میں متعارف کرائے جانے والے ایشیائی ایونٹ کو پاکستان اور بھارت نے دو،دو مرتبہ جیتا ہے جب کہ 2018ء میں آخری مرتبہ مسقط میں منعقدہ ایونٹ کا فائنل بارش کی نذر ہو جانے کے بعد پاکستان اور بھارت کو مشترکہ فاتح قرار دیا گیا تھا۔