اسلام آباد (این این آئی)بلاول ہائوس کے ترجمان سریندر ولاسائی نے کہا ہے کہ نیب کو پی ٹی آئی کا ہتھیار بنا دیا گیا ہے،کوونا وائرس کی مد میں ملنے والی 448ارب کی عالمی امداد کا حساب دیا جائے،ملک میں وفاقی پارٹیوں کو کمزور کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔ان
خیالات کااظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔ ترجمان نے کہا کہ انوکھا لاڈلا اور اس کے وزرا گیدڑ بھبھکیاں اور سفارتی بھڑکیں مارناچھوڑدیں، پیپلز پارٹی کے دور میں ملک پرقرضہ15096 ارب روپے تھا،پی ٹی آئی نے یہ قرضہ جات43157 ارب پہنچادیے۔ پی ٹی آئی پہلی بار شرح نمو کو منفی دائرے میں لے گئی۔ ترجمان نے کہا کہ گوانتانامو میں اتنی ہلاکتیں نہیں ہوئیں جتنی نیب کی حراست میں ہوئی ہیں۔ پی ٹی آئی نے ہر طرف بندروں کے ہاتھوں میں استرے دے رکھے ہیں۔