چیئرمین پی پی بلاول زرداری کا پارٹی کی تنظیم نو کا فیصلہ

248

اسلام آباد(آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے پارٹی کی تنظیم نو کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے عہدوں پر اہم تبدیلیوں کا امکان ہے۔ پارٹی کے نائب صدر، سیکرٹری جنرل اور شمالی پنجاب کے صدر
سمیت اہم عہدوں کے لیے نئے نام مانگ لیے گئے۔ ذرائع کا کہناہے کہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری نے پارٹی رہنماوں سے تحریری طور پر تجاویز مانگ لیں۔سی ای سی ارکان کو اہم عہدوں کے لیے نئے نام اور سفارشات تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اہم عہدوں پر تبدیلیوں سے متعلق سفارشات بھجوائی جائیں گی۔ حتمی فیصلہ بلاول زرداری اور آصف زرداری کی منظوری کے بعد ہوگا۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختوانخوا، بلوچستان، سندھ اور گلگت بلتستان کی تنظیم نو کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔