لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے سری لنکا کے سفارتخانے کا دورہ کیا اور پاکستان میں سری لنکن ہائی کمشنر وائس ایڈمرل موہن وجے وکرما سے ملاقات کی۔ سینیٹر سراج الحق نے سری لنکا میں ہونے والے حالیہ کامیاب انتخابات کے
انعقاد پر سری لنکن ہائی کمشنر کو مبارک باد دی ۔ سینیٹر سراج الحق نے سری لنکا کو سارک کے فورم سے کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بھارت کے کشمیریوں پر ظلم و جبر کے خلاف آواز بلند کرنے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ خطے میں قیام امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ مسئلہ کشمیر ہے ‘ اگر یہ مسئلہ حل ہوجائے اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کا حق مل جائے تو یہ خطہ ترقی اور خوشحالی کی منزل کو حاصل کرسکتا ہے۔