نوازشریف کی مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت

155

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی صاحبزادی مریم نواز کو سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان کے فوری تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی۔ نواز شریف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو ناراض نہیں کرسکتے، مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کو بے نقاب کروں گی، پارٹی معاملات خود دیکھوں گی۔ ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی صاحبزادی مریم نواز سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔نواز شریف نے مریم نواز کو سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو ناراض نہیں کرسکتے۔ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کو مزید بے نقاب کرنے کے لیے باہر نکلوں گی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے معاملات اب میں خود بھی دیکھوں گی۔ اے پی سی پر اپوزیشن جماعتوں سے بات کی جائے گی۔