اسلام آباد (اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر جمعرات کو چین پہنچ گئے۔ حنان ہوائی اڈے پر چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق، چین کی وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام اور پاکستان سفارت خانے میں تعینات افسران نے وزیر خارجہ کا پرتپاک استقبال کیا۔وزیر خارجہ اپنے دو روزہ دورہ کے دوران چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔