اسلام آباد(آن لائن)احتساب عدالت کے جج اصغر علی کی عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ودیگر کے خلاف کارکے رینٹل پاور پروجیکٹ ریفرنس میں ضمنی ریفرنس دائر نہ ہونے پر تفتیشی افسر کو طلب کرلیا گیا۔ ریفرنس میں شریک ملزمان کی جانب سے بریت کی درخواستوں پر نیب نے جواب جمع کراتے ہوئے مخالفت کردی جبکہ راجہ پرویز اشرف بریت کی درخواست پر جواب جمع نہ ہو سکا۔ اس موقع پر ریفرنس میں شریک ملزم اسماعیل قریشی کی جانب سے ریفرنس خارج کرنے کی درخواست دائر کردی گئی، عدالت نے استفسار کیاکہ ضمنی ریفرنس کیوں دائر نہیں کیاگیا،
عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر اصغر خان کو طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ پیش ہو کر وضاحت دیں، عدالت نے کیس کی سماعت 2 ستمبر تک ملتوی کر دی۔