پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعیناتی کا معاملہ عدالت عظمیٰ پہنچ گیا

157

کراچی(نمائندہ جسارت) کراچی کا کچرا اٹھانے کے لیے میئر کراچی کی جانب سے مصطفی کمال کو پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعیناتی کا معاملہ عدالت عظمیٰ پہنچ گیا۔ عدالت نے وسیم اختر کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔ عدالت عظمیٰ کراچی رجسٹری میں پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعیناتی کے معاملے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے درخواست گزار کو کراچی کے مسائل سے متعلق کیس میں چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں قائم لارجر بینچ میں فریق بننے کی ہدایت کی۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ وسیم اختر نے غیر قانونی طور پر مصطفی کمال کو 3 ماہ کے لےے پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج لگایا‘ وسیم اختر نے اگلے ہی روز مصطفی کمال کو ملازمت سے برخاست کرنے کے بجائے معطل کردیا تھا‘ وسیم اختر نے قانون کے ساتھ مذاق کیا ان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔ جسٹس سجاد علی شاہ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اب تو میئر کراچی کی مدت ختم ہونے والی ہے۔