ابو ظبی سے پشاور جانیوالے طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

292

کراچی (صباح نیوز) ابو ظبی سے پشاور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 218 میں دوران پرواز خرابی پیدا ہونے پر پائلٹ نے جہاز کو باحفاظت کراچی ائرپورٹ پر اتار لیا۔ دوران پرواز طیارے کے ہائیڈرولک سسٹم میں فنی خرابی پیدا ہو گئی جس پر جہاز کے پائلٹ نے کراچی کے ائر ٹریفک کنٹرول ٹاور سے رابط کیا اور کراچی ائرپورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ کی اجازت طلب کی جو اسے دے دی گئی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق فنی خرابی دور ہوتے ہی جہاز کو پشاور روانہ کر دیا جائے گا‘ مسافروں کو تمام سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔