لاڑکانہ، بین الصوبائی گروہ کے دو کارندے گرفتار، ایک من چرس برآمد

173

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ پولیس نے منشیات فروشوں کے بین الصوبائی گروہ کے دو کارندوں کو گرفتار کرکے ایک من چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اس حوالے سے ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد کلیم ملک نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ماہوٹہ پولیس نے عاقل روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے مہران کار سے ایک من چرس برآمد کرکے خیرپور ضلع کے رہائشی دو ملزمان کریم ڈنو راجپر اور جاوید سیال کو گرفتار کرلیا ہے جن کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ دوسری جانب ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش نے بہترین کارکردگی پر انسپکٹر میراں خان درانی اور دیگر پولیس ٹیم کو نقد انعامات و اعزازات دینے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔