رانا ظہیر ہاکی اکیڈمی کے تحت جشن آزادی ہاکی میچ قائد اعظم الیون نے جیت لیا

116

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رانا ظہیر ہاکی اکیڈمی اور کلب کے زیر اہتمام جشن آزادی ہاکی میچ کھیلا گیا۔ جشن آزادی میچ میں قائد اعظم الیون نے علامہ اقبال الیون کو شکست دے دی ۔قائد اعظم الیون نے دو اور علامہ اقبال الیون نے ایک گول کیا۔قائد اعظم الیون کے رانا سہیل اور معین شکیل نے ایک ایک گول کیا ۔علامہ اقبال الیون کے اولمپئین شفقت رسول نے واحد گول اسکور کیا۔ اس موقع پر پی ایچ ایف کے ڈائریکٹر ایڈمن میجر (ر)جاوید منج مہمان خصوصی تھے ۔جب کہ سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کرنل(ر)آصف ناز اور ایسوسی ایٹ سیکرٹری رائے عثمان بھی اس موقع پر موجود تھے۔