بے روزگاری کی شرح بدترین حدتک بڑھ چکی ہے ،بلاول زرداری

114

اسلام آباد(آن لائن)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہاہے کہ عمران خان نے 2 سال میں معیشت کو تاریخی بدحالی کاشکار کردیا۔بے روزگاری کی شرح بدترین حدتک بڑھ چکی ہے۔سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے حکومت کی 2 سالہ کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے 2 سال میں معیشت کو تاریخی بدحالی کاشکار کردیا۔کشمیر سے سعودی عرب تک ہماری خارجہ پالیسی ناکام ہوئی ،جمہوریت اورانسانی حقوق کیلیے 2سال ناکامی کے سال رہے۔،انہوں نے کہاکہ بے روزگاری کی شرح بدترین حدتک بڑھ چکی ہے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق ملک میں کرپشن پہلے سے بھی بڑھ چکی ہے۔