لاہور (نمائندہ جسارت) مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حنیف عباسی کو لاہور نیب طلب کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ عوام کی خدمت کرنے والوں کو سزا دینے کے سیاسی انتقام کے ’’مشن‘‘ پر ہے۔ اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ حنیف عباسی کو نیب نیازی گٹھ جوڑ کا بھجوایا جانے والا سوالنامہ مضحکہ خیز اور تضادات کا مجموعہ ہے نیب نیازی گٹھ جوڑ کے خلاف عدالت عظمیٰ، اسلامی نظریاتی کونسل، بار ایسوسی ایشنز اور عوام اپنا عدم اعتماد کا نوٹس جاری کرچکی ہیں۔ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے ملک میں احتساب کا مذاق اور سیاسی انتقام کی تاریخی مثال قائم کی ہے۔ نیب نیازی گٹھ جوڑ جو مرضی ہتھکنڈے اختیار کرلے
نوازشریف کی ٹیم کو خوفزدہ نہیں کرسکتا۔ حنیف عباسی نوازشریف کے وفادار سپاہی ہیں، انہوں نے ہر آندھی اور طوفان کا ڈٹ کا سامنا کیا اور سرخرو ہوئے، ایک بار پھر سرخرو ہوں گے۔