راولپنڈی: جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیا موڑ،سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف کیس کے مرکزی گواہ اسلم مسعود انتقال کرگئے۔
نیب ذرائع کے مطابق اومنی گروپ کے اکاؤنٹنٹ اسلم مسعود راولپنڈی کے اسپتال میں زیرعلاج تھے جہاں ان کا انتقال ہوگیا، اسلم مسعوداومنی گروپ اور شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری کے خلاف کیس میں وعدہ معاف گواہ تھے۔
خیال رہے کہ اسلم مسعود کو فروری 2019 میں سعودی عرب سےانٹر پول کے ذریعے گرفتار کیا گیا تھا ، گرفتاری کے بعدانہیں پاکستان منتقل کیا گیا تھا۔
سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اسلم مسعود کی وفات کی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کروادی ہے،انہوں نے کہا کہ قیدی حرکت قلب بند ہونے سے آج انتقال کرگیا،لہٰذا عدالت پوسٹ مارٹم کی اجازت دے۔