مسلم ریاست بحرین میں سرعام مورتیاں اور بت فروخت کیے جانے پر خاتون نے مجسمے پاش پاش کر دیے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بحرین میں ایک خاتون نے دارلحکومت مناما کے علاقے جوفیر کی شاپ میں جاکر ہندومذہب کی علامت بُتوں اور مجسموں کو ایک ایک کرکے توڑ دیا، 54 سالہ خاتون کے اس اقدام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی شیئر ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون جان بوجھ پر ہوش وحواس میں مجسموں کو زمین پر مار مار کر توڑ رہی ہے۔
Thank you . Sister 🙏 pic.twitter.com/lFwTjxLVjU
— عبد العزيز طارق 🇶🇦 (@AbdulAziztareq3) August 15, 2020
بحرین پولیس نے مسلم خاتون پر ہندومذہب کی توہین کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ پولیس نے خاتون کو طلب کرکے قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔
خاتون نے شاپ میں مجسمے اور بت توڑنے کا اعتراف کیا جب کہ پبلک پراسیکیوشن نے مقدمے میں متعدد دفعات لگائی گئی ہیں۔بحرین کے مشیر شیخ خالدالخلیفہ نے بت شکنی کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون کا اقدام ناقابل قبول ہے۔