آصف زرداری کل احتساب عدالت میں پیش ہوں گے

671

اسلام آباد:شریک چیئر مین پیپلز پارٹی آصف زرداری  توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت میں پیش ہونے کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدرآصف زرداری، نوازشریف اور یوسف رضا گیلانی سمیت تمام ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے طلب کررکھا ہے،آصف زرداری  عدالت میں پیش ہونے کیلئےخصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

آصف زرداری کل توشہ خانہ ریفرنس کیس میں احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔

پی پی صدر کی پیشی کے موقع پر پیپلزپارٹی کے ارکان پارلیمنٹ، سینیئررہنما، پی پی کارکنان اور پیپلز لائرز فورم کے وکلاء کے ہمراہ نیب کورٹ پہنچیں گے۔