پاک چمن افغان بارڈر پیدل آمدو رفت کیلیے کھول دیا گیا

88

کوئٹہ (آ ن لائن)چمن پاک افغان بارڈر پیدل آمدو رفت کے لیے کھول دیا گیا،افغانستان میں پھنسے سیکڑوں مسافروں کے آتے ہی ٹیکسی مافیا نے کرایہ600سے بڑھاکر1000کردیا مسافروں کا احتجاج۔انتظامیہ نے درجنوں ڈرائیورز کوجرمانہ اور گرفتارکیا۔ چمن پاک افغان بارڈر عید الاضحی کے2 ہفتے بعد کھول دیا، مسافروں کے آنے کی خبر سُنتے ہی ٹیکسی مافیا سرگرم ہوگیا، جس کے خلاف مسافروں نے شدید احتجاج کیا اور انتظامیہ سے ٹیکسی ڈرائیورزکے خلاف کاروائی کا مطالبہ اور اپیل کی۔انتظامیہ نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے درجنوں ڈرائیورز کو گرفتار اور جرمانہ کر دیا جس کے بعد ڈرائیورز نے کرایہ 500کردیا۔