سکھر: کمسن بچی کو مگرمچھ نگل گیا

768

صوبہ سندھ کے شہر سکھرمیں مگر مچھ مبینہ طور پر 10 سالہ بچی کو نگل گیا۔

نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق نارا کینال سکھر میں 10 سالہ بچی زاہدہ خاصخیلی بچوں کے ہمراہ کھیل رہی تھی کہ اچانک ڈوب کر لاپتا ہوگئی،بچوں کے شور مچانے پرعلاقہ مکین موقع پر پہنچ گئے اور بچی کی تلاش شروع کردی۔

مقامی غوطہ خوروں نے 18 گھنٹے تک تلاش جاری رکھی مگر بچی کا کچھ پتہ نہ چل سکا تاہم علاقہ مکینوں اور بچوں کا کہنا ہے کہ بچی کو مگرمچھ نگل گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر رانا عدیل نے کہا ہے کہ نیوی اور وائلڈلائف کی ٹیمیں طلب کرلی گئی ہیں جو بچی سمیت مگرمچھ کو تلاش کریں گی۔