دادو، مسلح افراد دکانداروں کو لوٹ کر فرار، متاثرین کا احتجاج اور دھرنا

101

دادو (نمائندھ جسارت) دادو کے تھانہ اے سیکشن پولیس کی حدود موندر ناکہ کے علاقے سے دن دہاڑے چار مسلح ڈاکو اسلحہ کہ زور پر دکانداروں کو یرغمال بنا کر ایاز کھوکھر اور عبدالرسول کھوکھر کی دکان سے تین لاکھ روپے سے زائد کی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس اطلاع کے باوجود نا پہنچنے پر متاثرہ تاجروں کا لاڑکانہ روڈ پر دعا چوک کے سامنے سڑک کو بلاک کرکے دھرنا۔ ایس ایچ او اے سیکشن نور مصطفیٰ پٹھان نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر متاثرین سے بات چیت کرنے بعد دھرنا ختم کراکے واقعے پر تفصیلات لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔