میرواہ گورچانی، محرم الحرام میں سیکورٹی کے حوالے سے اجلاس

10629

میرواہ گورچانی (نمائندہ جسارت) محرم الحرام میں سیکورٹی کے حوالے سے ڈی ایس پی عتیق الرحمن ایس ایچ او میرواہ غلام صدیق بگھیو کی سربراہی میں پولیس اسٹیشن میرواہ گورچانی میں اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ٹائون کمیٹی میرواہ گورچانی چیئرمین حاجی احسان الحق آرائیں، وائس چیئرمین حاجی علی احمد گورچانی، مولانا مشتاق احمد نقشبندی، سابق چیئرمین رانا سلیم راجپوت، کونسلر شاہد مغل، سنی ایکشن کمیٹی میرواہ گورچانی کے رہنما خادم حسین نوحانی، مشتاق میمن، شعیب فاروقی، ایم کیو ایم میرواہ یونٹ انچارج اسحاق راجپوت، شاہد مجید راجپوت، رانا یاسر، تاجران صدر خلیل احمد فاروقی، عرفان ظفریاب، پیپلز پارٹی میرواہ گورچانی صدر اسحاق گورچانی، مظہر گورچانی، پرویز حیدری، شجاع آباد پریس کلب میرواہ گورچانی کے صحافیوں صدر محمد اسماعیل خلجی، عبدالوحید عباسی، ملک مشتاق احمد، امجد علی رستمانی اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں محرم الحرام میں آنے والے مسائل پر بات چیت کی اور شکایات سنیں اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔