سہون، 8 سالہ بچی سے چچا کی جنسی زیادتی، بچی کی حالت ابتر ہوگئی، ملزم فرار

282

سہون (نمائندہ جسارت) سہون کے محلہ چھٹا پیر عمرانی میں 8 سالہ بچی صائمہ چنا کو ان کے 20 سالہ چچا شوکت علی نے گھر میں زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا، جس سے معصوم بچی کی حالت ابتر ہوگئی، بچی کو بروقت طبی امداد کیلیے سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ لایا گیا، جہاں اسے طبی امداد دی گئی اور اسپتال میں داخل کردیا۔ سہون پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ملزم شوکت زیادتی کرنے کے بعد فرار ہوگیا۔