جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد کے شہریوں کو دس روز سے پانی کی فراہمی بند، گرمی میں پانی کے لیے شہری تڑپنے لگے، بلدیہ کی لاپروائی کی وجہ سے شہر میں پانی کا بحران۔ جیکب آباد کے شہریوں کو بلدیہ کی جانب سے دس روز سے پانی کی فراہمی بند ہے اور شہری شدید گرمی میں پانی کے لیے تڑپنے پر مجبور ہیں، بلدیہ کی لاپروائی کی وجہ سے شہر میں پینے کے پانی کو بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔ اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر چیف میونسپل آفیسر نصر اللہ سرکی نے بتایا کہ بارش کے بعد سے بجلی نہیں تھی، واٹر سپلائی پر جنریٹر بھی موجود نہیں، بجلی بحال ہوئی ہے، جلد شہریوں کو پانی کی فراہمی شروع کی جائے گی۔