اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ سکھر موٹر وے سرکاری و نجی شراکت داری سے مکمل ہوگی، کمزور طبقے کو اوپر لانا اور عام شہری کو سہولیات فراہم کرنا ترجیح ہے، مستحقین کی سہولت کے لیے پناہ گاہوں کا منصوبہ اہمیت کا حاملہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس کی کارکردگی کے اعتراف میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر موٹروے پولیس کے افسران اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ غذائی قلت کے شکار بچوں کو حوراک فراہم کرنا فلاحی ریاست کی ذمے داری ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے عریب اور نادار لوگوں کیلیے شلٹر ہومز کا قیام عمل میں لایا ہے اور گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران تقریبا25لاکھ لوگ فلاحی ریاست کے مہمان بنے ہیں اور انہیں حکومت کی جانب سے بہترین حوراک اور رہائش دستیاب ہیں اور یہ پروگرام بہتری کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے40فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنی قدرتی نشوونما اور صلاحیت سے محروم رہ جاتے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت مستحق حاملہ خواتین اور 2 سال سے کم عمر کے بچوں کو سہ ماہی وظائف دیے جائیں گے۔