ایران اور داعش بہانا‘ امریکی فوج کا عراق اور شام سے نہ نکلنے کا اعلان

127

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) مشرق وسطیٰ میں امریکی کمانڈ کے سربراہ جنرل کینیتھ میکنزی نے ایران اور داعش کی جانب سے لاحق فرضی خطرات کی آڑ میں عراق اور شام سے فوج نہ نکالنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ عراق اور شام میں ایران اور داعش کے مقابلے کے لیے امریکا اور نیٹو کی افواج طویل مدت تک موجودرہیں گی۔ یو ایس انسٹیٹیوٹ فار پیس کے زیر اہتمام سیکورٹی کانفرنس سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ چند ماہ میں دونوں ممالک میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی لائی جائے گی، تاہم ابھی تک مکمل انخلاکے احکامات نہیں ملے۔