اخوان المسلمون کے مرکزی رہنما دوران اسیری جاں بحق ہوگئے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اخوان المسلمون کے مرکزی رہنما اسام العرین مصر کی جیل میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔
اسام العرین کو مصر کے پہلی منتخب جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے والے فوجی آمر کے خلاف احتجاج پر نام نہاد ٹریبونل کی جانب سے عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
اخوان کے مرکزی رہنما دارالحکومت قاہرہ کے مشہور جیل ‘ٹورا’ میں قید تھے اور انہیں دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
اخوان المسلمون کے وکیل کا کہنا ہے کہ جیل حکام کی جانب سے انہیں اسام العرین کی موت کی اطلاع دی گئی اور بتایا گیا کہ وہ موت کی وجہ کو طبعی قرار دیا گیا ہے۔