بی آر ٹی کے افتتاح کا شوق پورا کیا جا رہا ہے: سراج الحق

657

لاہور: امیر جماعتِ اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) نامکمل ہے، صرف افتتاح کا شوق پورا کیا جارہا ہے۔

سراج الحق نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری رہنما اسلام آباد کے رویے سے نالاں ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستانی حکمرانوں نے کشمیر پلیٹ میں رکھ کر بھارت کو دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے کشمیر پر بیان بازی کے سوا کوئی سنجیدہ قدم نہیں اٹھایا۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کوئی مخالف تحریک نہ ہونے کے باوجود حکومت سہمی ہوئی ہے، حکومت کی 2 سال کی معاشی پالیسیاں ناکا م ترین ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لگتا ہے کہ حکمرانوں کو مدت پوری نہ ہونے کا یقین ہوچکا ہے۔