بیروت دھماکوں میں لبنان کو 15 ارب ڈالر کا نقصان

803

پیروت: لبنانی صدر میشل عون نے کہا ہے کہ بیروت کی بندرگاہ پر ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں لبنان کو 15 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

لبنان کی قومی انفارمیشن ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بیروت بندرگاہ پرہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں متاثرہ مقامات کی تعمیر نو سمیت معاشی نقصان کا تخمینہ 15 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔

بیروت کے گورنر مروان عبود نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ بندرگاہ دھماکے کے نقصانات 10 سے 15 ارب ڈالر کے درمیان ہیں۔

دوسری جانب امریکی انسٹی ٹیوٹ فار ڈیفنس آف ڈیموکریسی کی رپورٹ کے مطابق بم دھماکوں کے بعد لبنان کی پریشانی میں اضافہ ہوا ہے۔ لبنان کو اپنی معیشت کو بچانے کے لیے 93 ارب ڈالر تک کی ضرورت ہے۔

نئی رپورٹ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بیروت کو لبنانی بینکاری کے شعبے کومستحکم کرنے کے لیے 67 ارب ڈالر کے نئے فنڈز کی ضرورت ہے۔ اس میں مرکزی بینک کو ہونے والے 22 ارب ڈالر کا نقصان شامل نہیں ہے۔

واضح رہے کہ بیروت دھماکوں کے نتیجے میں 135 سے زائد افراد جاں بحق ، 5 ہزار سے زائد زخمی جبکہ 3 لاکھ سے زائد افراد بےگھر ہوئے۔